• news

نوازشریف سے پارٹی رہنماﺅں کی ملاقات کی خبر جھوٹی ہے مرکزی سیکرٹری اطلاعات پیپلزپارٹی

لاہور(خصوصی رپورٹر) سابق وزیراعظم نواز شریف سے پارٹی رہنماﺅں کی ملاقات کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے پیپلز پارٹی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات چودھری منظورنے کہا ہے کہ ایسی خبریں ایک خاص ایجنڈا کے تحت چلائی جارہی ہیں، آصف زرداری اور بلاول بھٹو واضح کر چکے ہیں کہ نواز شریف سے کوئی رابطہ نہیں ہوگا۔ ان کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پیپلز پارٹی کا مسلم لیگ (ن)کی قیادت سے کوئی رابطہ نہیں، نواز شریف سے پارٹی رہنماﺅں کی ملاقات کی خبر جھوٹی اور بے بنیاد ہے، میڈیا کو اس طرح کی بے بنیاد خبریں چلانے سے پہلے حقائق معلوم کرنے چاہئیں۔ نواز شریف کا جمہوریت کیلئے ساتھ دیا تھا، کرپشن بچانے کیلئے کبھی ساتھ نہیں دیں گے۔
پی پی تردید

ای پیپر-دی نیشن