علاج ہو جائے تو بڑی ہو کر ڈاکٹر بن جاﺅں گی ‘وزیرستان کی یتیم نابینا بچی کی آرمی چیف سے مدد کی اپیل
جنوبی وزیرستان (آن لائن) جنوبی وزیرستان سے تعلق رکھنے والی پانچ سالہ پیدائشی نابینا آئی ڈی پیز یتیم بچی عائشہ بی بی نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے آنکھوں کا علاج کرانے کا مطالبہ کیا ہے۔ اگر آرمی چیف میرے انکھوں کا علاج کرا دیں تو میں آرمی پبلک سکول کانی گرم میں داخل ہوکر بڑی ہوکر ڈاکٹر بن جاو¿ں گی۔ ان خیالات کا اظہار پیدائشی اندھی آئی ڈی پیز یتیم بچی نے قبائلی صحافیوں کی ٹیم سے باتیں کرتے ہوئے کیا۔ تحصیل لدھا میں صحافیوں کے لئے ظہرانے کا اہتمام کیا گیا تھا۔ صحافیوں کی ٹیم کا علم ہوتے ہی عائشہ بی بی اپنے چھوٹے بھائی کے ساتھ صحافیوں کے سامنے آگئی۔ اور کہا کہ میرا والد فوت ہو چکا ہے اور وہ یتیم ہے۔ ان کا کہناتھا کہ میں آرمی چیف سے اپیل کرتی ہوں کہ وہ میرے انکھوں کا علاج کریں۔ عائشہ بی بی بہت زیادہ مطمئن تھی کہ آنکھوں کا علاج ہو جائے گا پھر آرمی پبلک سکول کانی گرم جاکر تعلیم حاصل کرے گی۔
یتیم بچی علاج