• news

وزیراعظم کی زیرصدارت گریڈ 21 سے 22 میں ترقی کیلئے اعلیٰ اختیاراتی بورڈ اجلاس آج ہو گا

اسلام آباد (آن لائن) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی زیر صدارت گریڈ21سے 22میں افسران کی ترقی کے لئے اعلیٰ اختیاراتی بورڈ اجلاس آج منگل کو وزیراعظم سیکرٹریٹ میں ہو گا۔ ہائی پاور پروموشن بورڈ میں 5مختلف سروسز گروپس کے گریڈ21کے کل125افسران کی نامزدگیاں سامنے آئی ہیں۔ پینل لسٹ میں انفارمیشن گروپ کے 3، سیکرٹریٹ گروپ کے 24، پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس کے 72جبکہ پولیس سروس کے 22افسران کی نامزدگیاں بھیجی گئی ہیں۔ انفارمیشن گروپ کی 1، پی ایس پی کی14سیکرٹریٹ گروپ کے 10، اور پاس کی کل 24خالی نشستوں پر ترقیاں دی جانی ہیں۔
بورڈ اجلاس

ای پیپر-دی نیشن