• news

نیکٹا قانون کا از سر نو جائزہ لیا جائے: احسن اقبال‘اجلاس سے خطاب رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) وزیر داخلہ احسن اقبال کی زیر صدارت نیکٹا سے متعلق اجلاس ہوا جس میں نیکٹا کے نیشنل کوارڈینیٹر اور متعلقہ حکام نے شرکت کی۔ وزیر داخلہ احسن اقبال نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نیکٹا کو مزید فعال اور مضبوط بنانا ناگزیر ہے، نیکٹا قانون کا از سر نو جائزہ لیا جائے، نیکٹا قانون میں خامیاں دور کر کے جائزہ رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی اور کہا کہ سوشل میڈیا پر انتہا پسندوں کی سرگرمیوں پر کڑی نظر رکھی جائے۔
احسن اقبال

ای پیپر-دی نیشن