• news

ججز، جرنیلوں کے احتساب کےلئے درخواست، رجسٹرار سپریم کورٹ کا اعتراض، استدعا دوبارہ دائر

لا ہور (اپنے نامہ نگار سے) سپریم کورٹ کے رجسٹرار آفس نے ججوں اور جرنیلوں کے احتساب کیلئے دائر درخواست پر اعتراض عائد کردیا ہے۔ وطن پارٹی کے سربراہ بیرسٹر ظفراللہ خان نے اعتراضات ختم کر کے پٹیشن سپریم کورٹ میں دوبارہ دائر کر دی۔ سپریم کورٹ کے رجسٹرار آفس نے ججوں اور جرنیلوں کے احتساب کے لئے دائر پٹیشن پراعتراض عائد کیا تھا کہ ججوں اور جرنیلوں کے احتساب کیلئے درخواست گزار نے متعلقہ فورم سے رجوع نہیں کیا، ججوں اور جرنیلوں کے احتساب کیلئے دائر درخواست بدنیتی پر مبنی ہے، درخواست گزار بیرسٹر ظفراللہ کی جانب سے رجسٹرار آفس کے اعتراضات ختم کرتے ہوئے موقف اختیار کیا گیا ہے کہ سپریم جوڈیشل کونسل ججوں کے احتساب کیلئے قائم کی گئی، سپریم جوڈیشل کونسل نے کسی جج کو آج تک فارغ نہیں کیا بلکہ ان کو ریٹائرمنٹ پر تمام مراعات حاصل ہوتی ہیں، ججوں اور جرنیلوں کی حلف برداری میں صادق اور امین کا لفظ موجود نہیں جو آرٹیکل 62\63 کی خلاف ورزی ہے، آئین کے تحت پارلیمنٹ مقتدر ادارہ ہے، ججز جرنیلوں کا احتساب پارلیمنٹ کے ذریعے کرنا آئین کا تقاضا ہے۔
درخواست دائر


a

ای پیپر-دی نیشن