بچیانہ: عطائی کے غلط آپریشن سے منہ کے کینسر میں مبتلا ہونے والی معذور بچی دم توڑ گئی
بچیانہ (نمائندہ نوائے وقت) عطائی کی مبینہ غفلت کے باعث محنت کش کی معذور بیٹی منہ کے کینسر میں مبتلا ہوکر جاں بحق ہو گئی۔ پولیس نے نعش ورثا کے حوالے کردی، ڈی ڈی او ایچ جڑانوالہ نے کلینک سیل کرکے رپورٹ حکام کو پہنچا دی۔ تفصیلات کے مطابق محنت کش عباس اپنی معذور بیٹی کرن شہزادی کو دانت میں درد کا انجکشن لگوانے بچیانہ کے عطائی ےونس صدیقی کے کلینک پر لے کر گیا جس نے کرن شہزادی کے دانت کا آپریشن کردیا آپریشن روز بروز بگڑنے کے باعث سرکاری ہسپتالوں سے کرن شہزادی منہ کے کینسر کی تصدیق کردی گئی۔ وزیراعلیٰ پنجاب کو دی گئی درخواست پر ڈپٹی کمشنر کے احکامات پر ڈی ڈی او ایچ جڑانوالہ ڈاکٹر طارق سہیل نے عطائی کا کلینک سیل کرکے رپورٹ پنجاب ہیلتھ کئیر کو بھجوا دی تھی۔ گذشتہ روز طبیعت زیادہ بگڑنے پر کرن شہزادی دم توڑ گئی، پولیس تھانہ لنڈیانوالہ نے نعش ضروری کارروائی کے بعد ورثاءکے حوالے کردی جسے سپرد خاک کردیا گیا۔ پولیس تھانہ لنڈیانوالہ کے مطابق پوسٹ مارٹم رپورٹ کے بعد عطائی کے خلاف مزید کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
بچی جاںبحق