کوئٹہ: سابق ایم ڈی واسا پانچ روزہ جسمانی رقیمانڈ پر نیب کے حوالے
کوئٹہ (بیورو رپورٹ)کوئٹہ کی احتساب عدالت نے سابق ایم ڈی واسا کو ناجائز اثاثہ جات کیس میں پانچ روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے کر دیا۔ گزشتہ روز سابق ایم ڈی واسا حامد لطیف رانا کو نا جائز اثاثہ جات بنانے کے کیس میں احتساب عدالت میں پیش کیا گیا ۔دوران سماعت نیب کے پراسیکیوٹر راشد گولٍڑا نے عدالت کو بتایا کہ ملزم کے مزید اثاثوں کا کھوج لگایا گیا ہے جنکی حتمی تصدیق کے لیے وقت درکار ہے، اس لئے ملزم کے ریمانڈ میں توسیع کر کے نیب کے حوالے کیا جائے جس پر عدالت نے استدعا قبول کرتے ہوئے سابق ایم ڈی واسا حامد لطیف کو مزید 5 روز کے ریمانڈ پر نیب کے حوالے کر دیا اور کیس کی سماعت 6 اکتوبر تک ملتوی کر دی۔
سابق ایم ڈی واسا