پشاور :ڈینگی سے مزیدایک خاتون جاں بحق، ہلاکتیں 41 ہوگئیں ، کراچی میں بھی دو مریض انتقال کرگئے
پشاور ، کراچی (بیورو رپورٹ+ نوائے وقت رپورٹ) پشاور میں ڈینگی سے متاثرہ مزید ایک خاتون انتقال کرگئی جس کے بعد صوبے بھر میں ڈینگی سے جاں بحق افراد کی تعداد 41 ہوگئی۔ دوسری طرف کراچی میں بھی ڈینگی سے متاثرہ دو افراد گزشتہ روز دم توڑ گئے ۔جن میں ملیر کا 57 سالہ مرغوب اور 64 سالہ رخسانہ شامل ہیں۔ رواں سال کراچی میں ڈینگی سے 8 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں۔
پشاور/ ڈینگی