اےرا کی بہترین حکمت عملی، جرمنی نے پاکستان کو ساڑھے 6 ارب روپے سے زائد قرض معاف کر دےا
اسلام آباد (این این آئی) اےرا کی کامےاب حکمت عملی کی وجہ سے جرمن حکومت نے 5254.42 ملےن ےورو (6 ارب 50 کروڑ 44 لاکھ سے زائد) کا پاکستان حکومت کی طرف واجب الادا قرضہ معاف کر دےا ہے ۔جس سے حکومت پاکستان کے خزانے کو خطےر رقم کی بچت ہوئی۔ اےرا نے جرمن ڈےبٹ سوےپ پروگرام کے تحت 5254.42 ملےن ےورو کی خطےر رقم سے 159 تعلےمی ادارے، 217 فراہمی و نکاسی آب کے منصوبے اور 22 سڑکےں، پلوں کی تعمےر مکمل کرکے ملک و قوم کی بچت کی۔ ےہاں ےہ بات قابل ذکر ہے کہ جرمن ڈےبٹ سےوےپ پروگرام کا معاہدہ جو کہ اےرا جرمن ادارہ فرینکفرٹ ایم مین (کے ایف ڈبلیو) اور اکنامک افےئرڈوےژن (ای اے ڈی) کے مابےن 2008ءمےں کےا گےا تھا، جرمن ڈےبٹ سےوےپ پروگرام کے تحت خےبر پی کے مےں متعدد تعلےمی اداروں، سڑکوں اور پلوں کی تعمےر کی جانا تھی چونکہ اےرا پہلے ہی زلزلہ سے متاثرہ علاقوں مےں تعمےر نو اور بحالی کا کام سرانجام دے رہا تھا اس لئے اےرانے اس پروگرام کو سرانجام دےنے کا فےصلہ کےا جس کی وجہ سے حکومت پاکستان کو 55ملےن ےورو سے زائد کی رقم کی بچت ہوئی ہے۔
قرضہ معاف
a