لاہور :تحریک انصاف پنجاب کے سابق صدر فاروق امجد میر نے پارٹی چھوڑ دی
لاہور (نوائے وقت رپورٹ) تحریک انصاف کا ایک اور رہنما پارٹی کو خیرباد کہہ گیا۔ فاروق امجد میر نے پی ٹی آئی چھوڑ دی۔ فاروق امجد میر تحریک انصاف پنجاب کے صدر اور جنرل سیکرٹری رہے ہیں۔ فاروق امجد میر نے نجی ٹی وی سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں کسی پارٹی میں نہیں جا رہا، اپنا تھنک ٹینک گروپ بنا رہا ہوں، جس مقصد کیلئے آیا تھا وہ نہیں رہا، خان صاحب نے انصاف کی سربلندی کیلئے پارٹی بنائی تھی، دل نہیں لگا۔ میرا خان صاحب سے 20 سال پرانا ساتھ ہے لیکن میں بھی خان صاحب سے نہیں مل پاتا تھا۔ تحریک انصاف اب صرف اقتدار کے حصول کی کوشش کرتی ہے۔ پنجاب میں اب صرف مسلم لیگ ن اور پی ٹی آئی ہی مقابل جماعتیں ہیں۔ پی ٹی آئی تھوڑا زور لگائے تو آئندہ الیکشن جیت سکتی ہے۔