• news

ویمن ایشیا ہاکی کپ: قومی ٹیم کا تربیتی کیمپ شروع، 54 کھلاڑی شریک

لاہور(سپورٹس رپورٹر+نمائندہ سپورٹس)برونائی دارالاسلام میں ہونے والے ایشیا کپ کے لیے پاکستان ویمن ہاکی ٹیم کا تربیتی کیمپ شروع ہوگیا کیمپ میں صبح شام دو سیشنز میں ٹریننگ کرائی جا رہی ہے۔ نےشنل ہاکی سٹیڈیم میں شروع ہونے والے تربےتی کیمپ کے لئے پاکستان ہاکی فیڈریشن وومن ونگ نے 54 کھلاڑیوں کو ملک بھر سے مدعو کیا ہے۔ کیمپ کوچ سعید احمد اور کیمپ کمانڈنٹ چاند پروین ہوں گی، کوچ سعید احمد کا کہنا ہے کہ ٹورنامنٹ کے لئے وقت کم ہے اور مقابلہ سخت لیکن اس کے باوجود اچھی ٹیم تشکیل دینے میں کامیاب ہو جائیں گے۔ ایشین چیلنج کپ 22 سے 29 اکتوبر تک کھیلا جائے گا فائنل سلیکشن کے لیے ٹرائلز چھ اکتوبر کو منعقد کیے جائیں گے۔

سپورٹس سائنسز اینڈ فزیکل ایجوکیشن پر پہلی بین الاقوامی کانفرنس پاکستان میں ہو گی

ای پیپر-دی نیشن