فٹبال ورلڈ کپ 2018ءمیں تاخیر برداشت نہیں کی جائےگی:پیوٹن
ماسکو(سپورٹس ڈیسک )روسی صدولادی میرر پیوٹن نے کہا ہے کہ فٹ بال ورلڈ کپ 2018ءمیں تاخیر کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی ۔ انہوں نے عالمی ٹورنا منٹ کی تیاری کرنے والے آفیشلز کو تنبیہ کرتے ہوئے کہا کہ کام کی رفتار کو تیز کیا جائے اور تمام اشیاءبر وقت مکمل ہونی چاہئے ۔ روس نے آئندہ سال 14جون سے 15جولائی تک عالمی کپ کی میزبانی کرنی ہے ۔ ایونٹ11 شہروں کے12مقامات پر کھیلا جائے گاجس میں 32ٹیمیں شریک ہونگی۔مجموعی طور کام ٹھیک جا رہا ہے مگر کچھ چیزیں ابھی بھی ہونا باقی ہیں ۔اگر آرام کیا تو وقت پر کام مکمل نہیں کر سکیں گے ۔