کھانا پکانا نہیں آتا، شعیب ملک کو صرف چائے بنا کر پلائی ہے: ثانیہ مرزا
حیدرآباد(صباح نیوز) انڈین ٹینس سٹار اور قومی کرکٹر شعیب ملک کی اہلیہ ثانیہ مرزا نے کہا کہ شعیب ملک کے ساتھ ان کا رشتہ باہمی احترام پر مبنی ہے۔اب تک شعیب ملک کو صرف چائے بنا کر پلائی ہے مجھے کھانے سے بے پناہ محبت ہے مگر کھانا بنانا بالکل ہی نہیں آتا۔جس پرشعیب کوسب سے زیادہ شکایت ہے اگر ٹینس کھلاڑی نہیں ہوتیں تو ڈاکٹر ہوتی۔ ایک بھارتی نشریاتی ادارے کو دیے گئے انٹرویو میں ثانیہ مرزا کا کہنا تھا کہ انھیں کھانے سے بے پناہ محبت ہے لیکن انھیں کھانا بنانا بالکل ہی نہیں آتا، شعیب ملک کو اسی بات کی سب سے زیادہ شکایت ہے۔ مشہور انڈین ٹینس سٹار ثانیہ مرزا نے کہا ہے کہ اگر وہ ٹینس کھلاڑی نہیں ہوتیں تو ڈاکٹر ہوتی لیکن وہ جب کھیلنا چھوڑ دیں گی تو انٹرئیر ڈیزائنر بننا پسند کریں گی۔ شعیب ملک کے ساتھ ان کا رشتہ باہمی احترام پر مبنی ہے، جس سے تعلقات جاری ہیں۔ تاہم ہم جیسی شخصیتوں کے لئے بھی عام لوگوں کی طرح ہی مسائل ہوتے ہیں۔ ہر جوڑے کی زندگی میں اتار چڑھا ہوتا ہے۔ ثانیہ مرزا نے کہا کہ اگر آپ ایک دوسرے کا احترام کرتے ہیں تو یہ ہی کسی رشتے میں سب سے بہتر چیز ہوتی ہے۔کھانا بنانے سے متعلق ایک سوال کے جواب میں ثانیہ مرزا نے بتایا کہ انھیں بالکل بھی کھانا بنانا نہیں آتا، البتہ کھانے سے محبت بہت ہے۔