• news

کیوبا کے 15 سفارتکاروں کی امریکہ سے بیدخلی کا حکم

واشنگٹن (اے ایف پی) امریکی سفارتکاروں کی صحت خراب کرنے کے اقدامات کا الزام لگا کر امریکہ نے کیوبا کے 15 سفارتکاروں کو ملک چھوڑنے کا حکم دے دیا ہے۔ وزیر خارجہ ریکس ٹیلرسن نے کہا کیوبا ویانا کنونشن کے تحت ہمارے سفارتکاروں کو تحفظ دینے میں ناکام رہا اور ان پر صوتی حملے کئے گئے۔ یاد رہے امریکی اہلکاروں نے دعوی کیا تھا خفیہ ڈیوائسز کے ذریعہ ہمارے سفارتکاروں کو تنگ کیا گیا۔ یاد رہے طویل عرصہ سے دونوں ممالک میں متعدد معاملات پر کشیدگی برقرار ہے۔

ای پیپر-دی نیشن