• news

پاکستان سنی تحریک کے ر ہنما شاہد غوری کی سابق صدر پرویز مشرف سے ملاقات

کراچی (خصوصی رپو رٹر) پاکستان سنی تحریک کے سینئر مرکزی رہنما محمد شاہد غوری نے آل پاکستان مسلم لیگ کے سربراہ جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف سے موجودہ ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔ ملاقات میں جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف نے کہا کہ پاکستان سنی تحریک کو دہشتگردی کا سامنا رہا ہے، سانحہ نشترپارک بڑا سانحہ تھا، انہوں نے کہا کہ ملک کی دولت لوٹنے والوں کا احتساب قانون کی بالادستی ہے، آئندہ کے سیاسی لائحہ عمل کیلئے بڑا سیاسی الائنس بنانے کی ضرورت ہے تاکہ عوام کو بنیادی حقوق دلانے کے ساتھ دہشتگردی سے نجات دلائی جاسکے، میری خواہش ہے کہ اے پی ایم ایل اورپی ایس ٹی مشترکہ بڑا الائنس بنانے کیلئے جدوجہد کریں، ملک کی دولت لوٹنے والوں کے خلاف جو سیاسی جماعتیں میدان عمل میں ہیں ان کا کرپشن کے خاتمے کے لئے ساتھ دینا چاہیے، محمد شاہد غوری نے کہا کہ عوام کے بنیادی حقوق اور مسائل کے حل کیلئے پی ایس ٹی نے سول اپوزیشن کردار ادا کیا ہے، بدقسمتی سے اہلسنت کو ہر دور میں دیوار سے لگایا گیا ہے، اہلسنت محب وطن بانیان پاکستان کی اولاد اور ملک کی اکثریت ہیں، شفاف الیکشن نہ ہونے کی وجہ سے اہلسنت کا استحصال ہوا، ہم متحد ہیں 2018کے الیکشن میں اہلسنت بڑا سیاسی کردار ادا کرینگے۔

ای پیپر-دی نیشن