• news

نادرا نے خیبر پی کے میں غیررجسٹرڈ افغان باشندوں کا اندراج شروع کردیا

اسلام آباد(صباح نیوز) نیشنل ڈیٹابیس رجسٹریشن اتھارٹی نے خیبر پی کے میں ایسے افغان باشندے جن کا اندراج نہیں ہوا ان کے اندراج کا عمل شروع کیا ہے۔ سرکاری ذرائع کے مطابق اندراج کا عمل عاشورہ محرم کے باعث عارضی طور پر معطل کیاگیا تھا۔ملک بھر میں مجموعی طور پرایک لاکھ سے زیادہ ایسے افغان پناہ گزینوں کا اندراج کیاگیا جو پاکستان میں رجسٹریشن کا رڈ کے بغیر مقیم تھے ان میں سے 80 ہزار افغان پناہ گزینوں کا اندراج خیبر پی کے میں کیاگیا۔

ای پیپر-دی نیشن