• news

کراچی :فائر نگ کے واقعات 2 بھائیوں سمیت5 افراد زخمی

کراچی (کرائم رپورٹر) کراچی کے مختلف علاقوںمیں گزشتہ فائرنگ کے واقعات میں دو بھائیوں سمیت 5 افراد زخمی ہو گئے جبکہ فائرنگ سے خاکروب کے زخمی ہونے کے بعد بنک کے سیکورٹی گارڈ کو گرفتار کرلیا گیا۔ کورنگی میں بنک الفلاح میں تعینات پرائیویٹ سیکورٹی گارڈ کاشف کی اتفاقیہ گولی چلنے سے خاکروب 29سالہ وکی لال زخمی ہوگیا۔ منگھو پیر میں ایک ہزار روپے کے لین دین پر ملزم نعمان نے فائرنگ کر کے دو بھائیوں 22سالہ خیر جان اور 24سالہ عبدالرزاق کو زخمی کر دیا۔سائٹ ایریا نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص خائستہ الرحمان جبکہ ڈاکس میں مچھر کالونی کے نیازی محلے میں مسلح افراد نے 22سالہ آصف کو فائرنگ کرکے زخمی کردیا۔

ای پیپر-دی نیشن