کراچی میں آئندہ ہفتے گرمی کی پیش گوئی پارہ38 ڈگری سے بڑھ سکتا ہے
کراچی (سٹاف رپورٹر) محکمہ موسمیات نے آئندہ ہفتے شہر قائد میں گرمی کی پیش گوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہر کا درجہ حرارت 38 ڈگری سے زیادہ ہوسکتا ہے۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات نے ایک بار پھر کراچی کے باسیوں کو شدید گرمی کا عندیہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہر سال کی طرح امسال بھی اکتوبر کا مہینہ شہر قائد پر سورج پوری آب و تاب کے ساتھ گرمی برسائے گا اور گرمی کی شدت میں اضافہ ہوتا رہے گا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چند روز کے دوران مطلع جزوی ابرآلود سے صاف میں تبدیل ہوجائے گا اور موسم کی تبدیلی سے درجہ حرارت کئی ڈگری سینٹی گریڈ تک بڑھ سکتا ہے۔