کراچی یونیورسٹی کے پروفیسر ڈاکٹر اسماعیل 18 روز سے لاپتہ
کراچی (خصوصی رپورٹر) یونیورسٹی آف کراچی کے شعبہ اسلامک سٹیڈیز کے ایسوسی ایٹ پروفیسر گزشتہ18 روز سے لاپتہ ہیں۔ ڈاکٹر اسماعیل کی اہلیہ آمنہ اسماعیل کا کہنا ہے کہ انہوں نے یونیورسٹی کی انتظامیہ سے مدد کی درخواست کی تھی لیکن انہیں کوئی جواب نہیں دیا گیا۔ آمنہ اسماعیل نے اپنے خط میں ان کے شوہر کے لاپتہ ہونے کی ذمہ داری قانون نا فذ کرنے والے اداروں پر عائد کی ہے۔ شعبہ اسلامک سٹیڈیز کے چیئرمین کو ڈاکٹر اسماعیل کی اہلیہ کی جانب سے ان کے لاپتہ ہونے کے حوالے سے 21 ستمبر کو خط لکھا تھا جس کو وائس چانسلر کو بھیج دیا گیا ہے۔