بھارت کو مطلوب بزنس ٹائیکون وجے مالیا لندن میں گرفتار
نئی دلی، لندن(صباح نیوز) بھارت کو مطلوب بزنس ٹائیکون وجے مالیا کو لندن پولیس نے قرضوں کی عدم ادائیگی اور دھوکہ دہی کے الزام میں گرفتار کرلیا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت کے بزنس ٹائیکون وجے مالیا کو لندن کی میٹرو پولیٹن پولیس نے گرفتار کرلیا ہے ان پر 6 ارب بھارتی روپے کی منی لانڈرنگ کا الزام ہے۔ وجے مالیا کو رواں برس دوسری بار گرفتارکیا گیا ہے اور وہ بھارتی حکومت کو بھی مطلوب ہیں ان پر مختلف بینکوں سے قرضے لینے، دھوکا دہی اور منی لانڈرنگ کے الزامات ہیں۔