چیئرمین سینٹ رضا ربانی کی کمبوڈین وزیراعظم سے نوم پنہہ میں ملاقات
اسلام آباد/نوم پنہہ ( وقائع نگار خصوصی) چیئرمین سینیٹ میاں رضاربانی اور کمبوڈیا کے وزیراعظم ہن سن کی پھوم پن ِ میںملاقات ہوئی ،جس میںدوطرفہ پارلیمانی روابط کو مضبوط بنا کر دونوں ملکوں کے مابین دوستانہ تعلقات کے فروغ اور تجارتی حجم میں اضافے کیلئے مربوط کوششیں کرنے کا اعادہ کیا گیا ۔ ملاقات ایشیائی پارلیمانی اسمبلی کی ایگزیکٹو کونسل کے پہلے اجلاس کے موقع پر نوم پنہہمیںہوئی۔ چیئرمین سینیٹ میاں رضاربانی نے شاندار مہمان نوازی پر وزیراعظم کمبوڈیا ، اُن کی حکومت اور عوام کا شکریہ ادا کیا ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان اور کمبوڈیا کے مابین دیرینہ دوستانہ تعلقات ہیں۔