عام انتخابات:اے این پی کا 6قومی 12صوبائی اسمبلی کے امیدواروں کا اعلان
اسلام آباد(آن لائن)عوامی نیشنل پارٹی نے عام انتخابات کیلئے چھ قومی اور بارہ صوبائی اسمبلی کے امیدواروں کا اعلان کر دیا۔ اے این پی کی پارلیمانی بورڈ نے فاٹا اور صوبہ بھر سے پارٹی ٹکٹ کیلئے این اے 7 چارسدہ کیلئے اسفندیار ولی خان جبکہ این اے 1 پشاور کیلئے حاجی غلام احمد بلور این اے 37 مہمند کیلئے نثار خان مہمند ، این اے 44باجوڑ کیلئے گل افضل خان کا نام فائنل کیا گیا۔