• news

امریکی اتحادی افواج کا حمزہ بن لادن کو زندہ یا مردہ پکڑنے کیلئے خفیہ آپریشن شروع

لندن(آن لائن) امریکی اتحادی افواج کی جانب سے دہشت گرد تنظیم القاعدہ کے بانی رہنما اسامہ بن لادن کے بیٹے حمزہ بن لادن کو زندہ یا مردہ پکڑنے کیلئے خفیہ آپریشن شروع کرنے کا انکشاف ہوا ہے۔برطانوی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق 28 سالہ حمزہ بن لادن کے حوالے سے ’’پکڑو یا مارو‘‘ مشن جوائنٹ کولیشن سپیشل آپریشنز یونٹ نے شروع کیا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن