مین ہیٹن میں بم دھماکے کا کیس افغان نژاد رحیمی کا ٹرائل : ملزم نے انٹرنیٹ سے بم بنانے کا طریقہ سیکھا : پراسیکیوٹر
نیو یارک (اے ایف پی) ستمبر 2016ء میں مین ہیٹن میں بم حملے کے الزام میں افغان نژاد امریکی 29 سالہ احمد خان رحیمی کا ٹرائل شروع ہو گیا بتایا جاتا ہے اس نے نیو جرسی میں متعدد اور مین ہیٹن میں 2 بم نصب کئے تھے ان میں متعدد پھٹ نہ سکے صرف ایک دھماکہ ہوا تھا اور چیلیسا میں 31 افراد زخمی ہو گئے تھے پراسیکیوٹر نے عدالت کو بتایا اس نے بم بنانے کیلئے 25 برس انٹرینٹ پر سرچ کی آلات کا آرڈر دیا پھر انہیں چیک کیا تھا ۔