• news

لٹیروں کا جشن قیامت کی نشانی‘ خدا کی شان ! زرداری میرے خلاف دعویٰ کرینگے: عمران

 (نوائے وقت رپورٹ) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ لٹیروں کا جشن قیامت کی نشانی ہے۔ یہ بالکل ایسے ہے جیسے مخبوط الحواس ٹولہ کسی جائے پناہ پر قابض ہو جائے۔ خدا کی شان‘ زرداری اور ان کی ہمشیرہ مجھ پر ہتک عزت کا دعویٰ دائر کریںگے۔ یہ دعویٰ زرداری اپنی مشہور زمانہ کرپشن کے خلاف بات کرنے پر کریں گے۔ ادھر ن لیگ نے نوازشریف کو اپنی جماعت کا صدر منتخب کیا ہے۔ زرداری اور فریال کا میرے خلاف ہرجانے کا دعویٰ مضحکہ خیز ہے۔

ای پیپر-دی نیشن