قصور: طلاق دینے کی رنجش پر سابق داماد کو زہر پلاکر قتل کر ڈالا
قصور (نمائندہ نوائے وقت) نورپور جٹاں میں بیوی کو طلاق دینے کی رنجش پر سابق داماد کو زہر پلا کر قتل کر دیا۔ نور پور جٹاں کے محمد منشاء نے ایڈیشنل سیشن جج چونیاں کی عدالت میں رٹ پٹیشن کی اسکے چھوٹے بھائی اشرف نے اپنی بیوی صفیہ بی بی کو طلاق دیدی جس کا انکے سسرالیوں کو رنج تھا کہ انہوں نے اشرف کو جان سے مارنے کی دھمکی بھی دی ‘ ملزمان نذیر وغیرہ کے ذریعے میرے بھائی کو فصل بانس میں زہر پلا کر قتل کر دیا۔ تھانہ صدر پولیس چونیاں نے عدالت کے حکم پر مقدمہ درج کر کے کارروائی شروع کر دی۔