لاہور، ننکانہ: بجلی کی طلب بڑھ جانے سے شارٹ فال میں اضافہ، لوڈشیڈنگ شروع
لاہور/ ننکانہ صاحب (کامرس رپورٹر+ نامہ نگار) ملک میں بجلی کی ڈیمانڈ بڑھ جانے سے شارٹ فال مزید بڑھ گیا جس کے باعث لوڈشیڈنگ کے دورانیہ میں اضافہ کر دیا گیا۔ گزشتہ روز شہروں میں آٹھ سے دس گھنٹے جبکہ دیہی علاقوں میں بارہ سے بھی زائد گھنٹوں کی لوڈشیڈنگ کی گئی۔ ننکانہ صاحب اور اس کے گرد و نواح میں بجلی کی غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ بدستور جاری، شہریوں کا وزیراعظم پاکستان سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ۔ شہریوں نے شدید احتجاج کرتے بتایا کہ لیسکو اہلکار پچھلے کئی دنوں سے بغیر اطلاع کئے صبح 9 بجے سے دوپہر 2 بجے بجلی بند کر دیتے ہیں جس سے ان کے کاروبار بری طرح تباہ ہو چکے ہیں۔