آرٹیکل (3)184 کی قانونی حیثیت کیخلاف انٹراکورٹ اپیل پر ہائیکورٹ نے وفاقی حکومت سے جواب مانگ لیا
لاہور (وقائع نگار خصوصی) لاہور ہائیکورٹ کے دو رکنی بنچ نے آئین کے آرٹیکل 184(3) کی قانونی حیثیت کے خلاف دائر انٹرا کورٹ اپیل پر وفاقی حکومت کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔ بنچ نے انٹرا کورٹ اپیل پر سماعت کی۔ درخواست اے کے ڈوگر ایڈووکیٹ کی جانب سے دائر کی گئی ہے۔ درخواستگزار کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا کہ آرٹیکل 184(3) کے تحت اپیل کا حق نہیں دیا جاتا۔ آرٹیکل 184(3) اسلامی قوانین کے متصادم ہے۔ ہر خاص و عام کو اپیل کا حق ملنا چاہئے۔ درخواستگزار وکیل نے عدالت عالیہ کو آگاہ کیا کہ اپیل کا حق ہر شخص کا قانونی اور آئینی حق ہے۔ مزید کارروائی 12 اکتوبر تک ملتوی کر دی گئی۔