بجلی کمپنیوں نے ایک سال میں حکومت کو 132 ارب روپے کا نقصان پہنچایا
لاہور(اے این این)بجلی پیدا کرنے والی کمپنیوں نے ایک سال میں حکومت کو 132 ارب روپے کا ٹیکا لگایا ، واپڈا نے پاور کمپنیوں کی کارکردگی کا کچا چٹھا کھول دیا ۔ واپڈا نے پاور کمپنیوں کی 16-2015 کی پرفارمنس رپورٹ جاری کر دی ہے ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق بجلی پیدا کرنے والی کمپنیاں قانون کی پاسداری نہیں کرتیں جس سے صارف کے حقوق سلب ہو جاتے ہیں ۔ واپڈ کے مطابق پاور کمپنیاں اہداف حاصل کرنے میں بری طرح ناکام رہی ہیں ۔ رپورٹ میں نیپرا کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا گیا بجلی گھر لوڈشیڈنگ کا غلط ریکارڈ فراہم کرتے ہیں ۔ ۔ واپڈا کی رپورٹ کے مطابق بدترین کارکردگی میں پہلا نمبر رہا سکھر الیکٹرک کا جہاں لائن لاسز 38 فیصد رہے ، دوسرے نمبر پر خراب کارکردگی کا مظاہرہ کیا پشاور الیکٹرک نے جہاں لائن لاسز 34 فیصد رہے ۔ بدترین کارکردگی میں 24 فیصد لائن لاسز کے ساتھ کوئٹہ الیکٹرک کا تیسرا نمبر رہا جبکہ کے الیکٹرک بھی ایک سال میں کوئی بڑا کارنامہ کرنے میں ناکام رہی ۔ واپڈا کے مطابق 16-2015 میں کے الیکٹرک کے لائن لاسز 24 فیصد ریکارڈ کئے گئے۔