• news

”تقریر سننے کا شوق نہیں ‘ صرف دریاں اٹھانے بیٹھا ہوں“

اسلام آباد (خبر نگار) ”میں تو صرف دریاں اٹھانے بیٹھا ہوں“ قومی اسمبلی اجلاس میں وزیر پارلیمانی امور کے لطیفے پر ایوان کشت زعفران بن گیا ۔ بدھ کو قومی اسمبلی کے اجلاس میں وزیر پارلیمانی امور شیخ آفتاب نے لطیفہ سناتے ہوئے کہا کہ ایک سیاسی لیڈر تقریر کررہا تھا اور سب چلے گئے صرف ایک شخص بیٹھا ہوا تھا تو اس لیڈر نے کہا کہ دیکھو یہ ایک شخص ہے اسے میری بات سمجھ آرہی ہے تو اس شخص نے جواب دیا کہ مجھے تقریر سننے کا شوق نہیں ہے میں تو صرف دریاں اٹھانے بیٹھا ہوں جس پر ایوان کشت زعفران بن گیا۔
لطیفہ

ای پیپر-دی نیشن