ن لیگ کی شاندار کامیابی
جاوید اقبال بٹ مدینہ منورہ
این اے 120 کے ضمنی الیکشن پر پورے پاکستان کی نظر تھی۔ اللہ تعالیٰ نے مسلم لیگ (ن) کو شاندار کامیابی عطا فرمائی ہے
مسلم لیگ ن نے حلقہ120کے الیکشنمیں شاندار اور تاریخی کامیابی حاصل کی ہے جس پر میں میاں محمد نوازشریف کو مبارکباد دیتا ہوں پوری ن لیگ مبارک باد کی مستحق ہے۔ یقیناً مسلم لیگ (ن) نے انتہائی نامساعد حالات اور مشکل حالات میں 15 ہزارکی لیڈ سے کامیابی حاصل کرکے ثابت کردیا ہے کہ یہ حلقہ ہی نہیں، یہ شہر ہی نہیں بلکہ پورے پاکستان کی آواز ہے، پاکستان مسلم لیگ (ن) اور محمد نوازشریف کا قلعہ ہے۔اس میں کوئی شک نہیں کہ این اے 120 کے ضمنی الیکشن پر پورے پاکستان کی نظر تھی۔ اللہ تعالی کے فضل و کرم سے مسلم لیگ (ن) کو شاندار کامیابی ملی ہے جو لوگ یہ کہتے ہیں کہ مسلم لیگ (ن) نے اس حلقے میں صرف 15ہزار ووٹوں کی لیڈ سے کامیابی حاصل کی ہے وہ جان لیں کہ 2018ء کے عام انتخابات میں دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہوجائے گا۔چند روز قبل مختلف چینلز کے زریعے سب نے دیکھا کہ الحمرا ہال میں جم غفیردیکھ کر محسوس کیاکہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر میاں محمد نوازشریف، وفاقی و صوبائی وزرائ، اراکین قومی و صوبائی اسمبلی اور پارٹی کارکنوں کی بڑی تعداد نے ورکرز کنونشن میں شرکت کر کے یہ ثابت کر دیا کہ آنے والے الیکشن میں ن لیگ بھاری اکثریت سے جیتے گی ۔ مسلم لیگ (ن) کی حکومت آنے سے قبل ملک اندھیرے میں ڈوبا ہوا تھا18،18 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ ہورہی تھی اور آج محمد نوازشریف کی قیادت میں ملک سے لوڈشیڈنگ کا ہمیشہ کیلئے خاتمہ ہوگیا ہے اورن لیگ کا یہ عزم ہے کہ لوڈ شیڈنگ کا ہمیشہ کے لئے خاتمہ ہو جائے سب جان لیں کہ میاں محمد نوازشریف نے ہی ملک سے لوڈشیڈنگ ختم کی ہے‘ ملک سے لوڈشیڈنگ کے خاتمے کیلئے پاکستان مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے دن رات کام کیا ہے اور یہ موجودہ حکومت کی محنت اور دن رات کی کاوشوں کا ثمر ہے کہ ملک میں کہیں لوڈشیڈنگ نظر نہیں آرہی۔ لوڈ شیڈنگ ختم ہی نہیں ہوئی بلکہ صنعت، زراعت، تجارتی مراکز، سکولوں اور ہسپتالوں میں ہر جگہ بجلی موجود ہے اور عوام کو سستی داموں بجلی فراہم کی جا رہی ہے اور انہیں حقیقی معنوں میں ریلیف ملا ہے۔ اگر آج پانچ سال پہلے کا وقت ہوتا تو شاید چند گھنٹوں میں 12 مرتبہ بجلی جاچکی ہوتی لیکن اب موجودہ حکومت کی کاوشوں سے لوڈشیڈنگ کا کہیں دور دور تک نام و نشان نہیں۔ یہ بجلی پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر محمد نوازشریف ہی لائے ہیں جس سے آپ کے گھر، بازار اور گلیاں روشن ہیں۔ دوسری جانب نندی پور اور رینٹل پاور پراجیکٹس کو بھی سامنے رکھیں اور دیکھیں کے سابق حکمرانوں نے کس طرح ان منصوبوں کے نام پر 20 کروڑ عوام کی جیبیں کاٹیں۔ بجلی کے منصوبوں میں کرپشن اور لوٹ مار کرنے والے اب ٹی وی پر بیٹھ کر کرپشن کے خلاف بھاشن اور لیکچر دیتے ہیں۔ قوم یہ بھی جاننا چاہتی ہے کہ خان صاحب آپ نے کے پی کے میں کتنے میگاواٹ بجلی پیدا کی ہے؟ جب لاہور میں ڈینگی آیا تو خان صاحب نے ڈینگی برادران کہا لیکن جب پشاور میں ڈینگی آیا تو وہ ڈرکر پہاڑوں پر چڑھ گئے کہ کہیں ان پر ڈینگی حملہ نہ کردے۔ وہ پہاڑوں پر اس لئے چڑھے کے وہاں ڈینگی نہیں آسکتا۔ پشاور کے لوگ ڈینگی سے اللہ کو پیارے ہورہے ہیں، اورخان صاحب کا بسیرا پہاڑوں پرہے۔ ایسا لیڈر پاکستان کو کیسے چلا سکتا ہے؟ جو ڈینگی کے خوف سے پہاڑوں پر چڑھ جاتا ہے۔ عوام نے اس بارے میں 2018ء کے انتخابات میں اپنا فیصلہ دینا ہے۔
خوش آئیند بات یہ ہے کہ آئینی ترمیم میں ختم نبوت کے معاملے پرہمارے قائد میاں محمد نوازشریف نے فی الفور ایکشن لیتے ہوئے حکم دیا ہے کہ اس قانون کو دوبارہ پہلے والی حالت پر لایاجائے اور اُسی طرح دوبارہ بنایا جائے جیسے یہ پہلے تھا،جس نے یہ الفاظ بدلے ہیں اس کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گا۔حلقہ این اے 120 کے انتخابات میں بیگم کلثوم نوازکی شاندار کامیابی پر اراکین اسمبلی اور مسلم لیگ (ن) لاہور کے صدر پرویز ملک، صوبائی وزیر بلال یاسین، ایم پی اے ماجد ظہور،اور ان کی پوری ٹیم اور کارکنوں کو مبارکباد دیتے ہیں۔
اس وقت ترقی کا عمل بھی تیزی سے جاری ہے جبکہ لاہور کے ہر حلقے میں 13 ہیلتھ کیئر سنٹرز بنائے جارہے ہیں اورسپورٹس کی سرگرمیوں کے فروغ کیلئے ٹھوس اقدامات اٹھائے جارہے ہیں اور جدید سہولتوں سے آراستہ جمنیزیم بنائے جارہے ہیں۔ دُعا گو ہوں کہ اللہ تعالیٰ کلثوم نواز کی جلد صحتیابی عطافرمائے۔ ان کی عمر دراز فرمائے۔