گوادر پراجیکٹس
بیوروچیف دوبئیطاہر منیر طاہر
گوادر کا علاقہ مستقبل میں جدید سہولیات سے مزین ہوگا اور یہاں وہ تمام سہولیات میسر ہوںگی جو کسی ترقی یافتہ ملک میں لوگوں کو میسر ہوتی ہیں ۔ گوادر کا علاقہ دن دگنی رات چوگنی ترقی کر رہا ہے اور یہاں ہر طرح کے بزنس کے مواقع موجود ہیں۔ مستقبل میں گوادر کا سنہرا علاقہ کسی بھی ترقی یافتہ ملک سے کم نہ ہوگا جہاں بیرون ملک سے لوگ روزگار کی تلاش میں آیا کریں گے۔نہ صرف پاکستان بلکہ دنیا کے بہت سے ممالک کے لوگ یہاں انوسیمنٹ کر رہے ہیں۔ جدید طرز کا انفرا سٹرکچر مکمل ہوچکا ہے۔ رہائشی سکیمیں اور بزنس ٹاورز کی ڈیویلپمنٹ شروع ہو چکی ہے جبکہ یہاں ایک فائیو سٹار ہوٹل کا قیام بھی عمل میں آچکا ہے ان خیالات کا اظہار مخدرم رئیس قریشی نے اپنے دوستوں کے اعزاز میں دیے گئے ایک پر تکلف لنچ کے دوران کیا جس میں میاں منیر ہانس میاں محمد اشرف، جان قادر، میجر راجہ عبدالغفور، موسی امین، محمد فاروق، دفورا خان، مختار حسین، انسر بٹ، خالد محمود گوندل طاہر منیر طاہر اور راجہ مبین بھی موجود تھے۔ مخدوم رئیس قریشی نے کہا کہ گوادر کے بارے لوگوں کے تحفظات بھی ہیں اور خدشات بھی جنہیں دور کیا جانا ضروری ہے تاکہ اندرون اور بیرون ملک مقیم پاکستانی یہاں سرمایا کاری کر سکیں۔ انہوں نے کہا کہ اس سلسلہ میں بہت جلد دوبئی میں ایک آگاہی پروگرام پیش کیا جائے گا۔ اس موقع پر مخدوم رئیس قریشی نے دیباج ہوٹل اپارٹمنٹس کے اونر موسیٰ امین کا تقریب کے انعقاد میں تعاون پر شکریہ ادا کیا۔تقریب ہذا کے آخری حصہ میں عاشورہ محرم کے سلسلہ میں شہدائے کربلا کے لئے اجتمائی دعا بھی ہوئی۔