• news

صدر نیشنل بنک کا تقرر‘ وزیر خزانہ نے جواب کیلئے عدالت سے وقت طلب کر لیا

اسلام آباد ( وقائع نگار) صدر نیشنل بینک کی تقرری کے مقدمے مےں اسٹبیلشمنٹ ڈویژن اور وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے جواب دینے کے لئے عدالت سے وقت طلب کر لیا۔ جمعرات کو کیس کی سماعت اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس میاں گل حسن اورنگ زیب نے کی درخواست گزار ملک قمرعباس کی جانب سے علی نواز کھرل ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے اور موقف اختےار کےا کہ صدر نیشنل بینک سعید احمد عہدے کا اہل نہیں۔ سعید احمد کی تقرری غیر آئینی اور غیر قانونی طور پر کی گئی ہے، تقرری پیپرا رولز کی خلاف اور اقربا پروری اور سیاسی بنیادوں پر تعیتات کیا گیا ہے وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی طرف سے وزارت خزانہ کے جوائنٹ سیکرٹری عدالت میں پیش ہوئے ۔عدالت نے کیس کی سماعت 11 اکتوبر تک ملتوی کر دی ۔
صدر نیشنل بنک

ای پیپر-دی نیشن