نواز شریف کے لئے اگلے چار مہینے اہم ہیں: منظور وسان
کراچی ( وقائع نگار) صوبائی وزیر منظور وسان نے کہا ہے کہ اچھے دن آنے والے ہیں لڑائی ہو رہی ہے دیکھتے ہیں نواز شریف اور اداروں کا رول کیا بنتا ہے۔ اگلے چار مہینے نواز شریف کے لئے بہت اہم ہوں گے ۔ صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ سب کا احتساب ہو تب ہی ملک آگے بڑھے گا ۔ ہر سیاست دان صاف سب کا احتساب ہوا۔