• news

افریقہ کے ملک نائیجر میں ایک حملے کے نتیجے میں امریکی فوج کے سپیشل آپریشنز کمانڈ کے 3 اہلکار ہلاک اور3 زخمی

نیامے ( اے این این+ اے ایف پی+ این این آئی) افریقہ کے ملک نائیجر میں ایک حملے کے نتیجے میں امریکی فوج کے سپیشل آپریشنز کمانڈ کے 3 اہلکار ہلاک اور3 زخمی ہو گئے امریکی حکام کے مطابق حملہ نائیجر کے جنوب مغربی علاقے میں کیا گیا اور امکان ہے کہ اس میں افریقہ میں سرگرم القاعدہ کی مقامی شاخ کے جنگجو ملوث تھے یہاں امریکی فوجیوں کا یہ پہلا جانی نقصان ہے دہشتگردانہ حملہ قرار دیا جا رہا ہے امریکی فوج کی افریقہ کمانڈ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ فوجیوں پر حملہ اس وقت کیا گیا جب وہ نائیجرکی فوج کے اہلکاروں کے ہمراہ پڑوسی ملک مالی کی سرحد کے نزدیک گشت کر رہے تھے بیان کے مطابق زخمی ہونے والے دونوں اہلکاروں کو دارالحکومت نیامے منتقل کر دیا گیا ہے جہاں ان کی حالت خطرے سے باہر ہے زخمی اہلکاروں کو جلد ہی مزید علاج کیلئے جرمنی منتقل کر دیا جائے گا فرانس کی فوجی قیادت میں مالی میں 2014ءمیں القاعدہ کے خلاف ایک بڑی کارروائی شروع کی گئی تھی لیکن کئی سال گزرنے کے باوجود اب بھی شدت پسند تنظیم کے جنگجو نائیجر اور مالی کے سرحدی علاقوں میں سرگرم ہیں اس فوجی کارروائی میں فرانس کے ہزاروں فوجی اہلکاروں کے علاوہ جرمنی مالی نائیجر اور خطے کے دیگر ملکوں کے فوجی دستے بھی شریک ہیں ۔افریقی کمانڈ کے مطابق امریکی فوج کے سپیشل آپریشنز فورس کے کچھ اہلکار نائیجر کی فوج کو شدت پسندی سے نمٹنے کی تربیت دینے اور انسداد دہشت گردی کی کارورائیوں میں معاونت کیلئے نائیجر میں تعینات ہیں امریکی محکمہ دفاع پیناگون نائیجر کے شہر اگادیز کے نزدیک ایک فوجی اڈہ بھی تعمیر کر رہا ہے جہاں ڈرون تعینات کئے جائیں گے جو خطے میں انسداد دہشت گردی کی کارروائیوں میں معاونت کریں گے۔
نائیجر

ای پیپر-دی نیشن