شاہین ایئر لائنز طیارے کی کریش لینڈنگ کے وقت رفتار مقررہ حد سے زیادہ تھی، انکوائری رپورٹ میں انکشاف
لاہور( این این آئی) علامہ اقبال انٹر نیشنل ائیر پورٹ پر شاہین ائیر لائن طیارے کے لینڈنگ کے دوران رن وے سے اترنے کی تحقیقاتی رپورٹ کے کچھ حصے سامنے آ گئے ۔سیفٹی انویسٹی گیشن بورڈکی انکوائری رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ حادثہ تیز رفتاری اوربروقت حفاظتی انتظام نہ کرنے سے پیش آیا ۔لینڈنگ کے دوران جہازکی رفتار 134کے بجائے 174 کے ٹی ایس تھی۔ جس کے باعث طیارہ رن وے سے کچے پر اتر گیا تھا ۔یاد رہے کہ 3نومبر 2015ءکو کراچی سے لاہور آنے والاشاہین ایئر لائن کا طیارہ این ایل 142بڑے حادثے سے بال بال بچ گیا تھا۔طیارے نے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر کریش لینڈنگ کی 15کے قریب مسافر معمولی زخمی ہو گئے تھے ۔
شاہین طیارہ / حادثہ
a