کراچی: فیکٹری میں 4 ملازمین کی ہلاکت عدالت نے جے آئی ٹی کی تشکیل کا حکم دیدیا
کراچی (سٹاف رپورٹر)کراچی کی مقامی عدالت نے فیکٹری میں چار ملازمین کی ہلاکت سے متعلق کیس میں جے آئی ٹی تشکیل دینے کا حکم دے دیا۔مقامی فیکٹری کے چار محنت کشوں کی ہلاکت سے متعلق کسی کیس کی سماعت مقامی عدالت میں ہوئی، عدالت نے جے آئی ٹی تشکیل دینے کا حکم دیا عدالت نے حکم دیا کہ تحقیقات ڈی ایس پی کے عہدے کے افسر سے کرائی جائیں، پولیس کا کہنا ہے کہ تیرہ روز قبل الرحیم ٹریڈنگ کمپنی کی انتظامیہ کی غفلت و لاپرواہی کے باعث چار افراد جھلس کر ہلاک ہوئے تھے، مدعی نے کمپنی انتظامیہ اور شفٹ انچارج کے خلاف بیان ریکارڈ کرایا تھا۔ تھانہ جیکسن پولیس نے مقدمہ درج کرنے کے باوجود بیان کے مطابق انتظامیہ کے خلاف کارروائی سے انکار کر دیا۔ آتشزدگی کے واقعہ میں محمد رمضان، انیس، محمد جونیجو اور خان محمد جھلس کر ہلاک ہوگئے تھے۔ عدالت نے ملزمان کے خلاف کارروائی نہ کرنے پر جے آئی ٹی تشکیل دینے کا حکم دے دیا۔ عدالت نے سات روز میں جے آئی ٹی رپورٹ طلب کر لی۔
جے آئی ٹی