• news

سی ڈی ڈبلیو پی کا پلاننگ کمشن میں اجلاس، پانی کے چار منصوبوں کی منظوری

اسلام آباد (آن لائن+این این آئی )ڈپٹی چیئرمین پلاننگ کمشن سرتاج عزیزنے کہا ہے کہ قدرت نے پاکستان کو پانی کے ذخائر سے نوازا ہے، پلاننگ کمیشن آف پاکستان کا ایک اہم مقصد یہ ہے کہ ان قدرتی وسائل کو ملک میں پانی کی کمی کو دور کرنے اور بجلی پیداکرنے کیلئے محفوظ رکھا جائے، پانی کے ذخائر کو محفوظ کرکے زرعی ترقی میں اہم کردار ادا کیا جا سکتا ہے، ملک کی مستقبل کی ترقی کا دارومدار پاکستان کے آبی ذخائر میں توسیع اور مناسب استعمال پر ہے جس کیلئے وفاقی حکومت اپنا کردار ادا کر رہی ہے، ڈپٹی چیئرمین کمیشن سرتاج عزیز جمعرات کو یہاں سی ڈی ڈبلیوپی کے اجلاس سے خطاب کررہے تھے جو پلاننگ کمیشن میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں پانی کے چارمنصوبوں کی منظوری دی گئی ان منصوبوں میں اباتو، ڈائیسرااورسانزالا ڈیم قلعہ عبداللہ بھی شامل ہیں۔ اس کے علاوہ سی ڈی ڈبلیوپی نے ایک پوزیشن پیپرکی منظوری دی ہے اور ایکنک کوسفارش کی ہے جس میں پاکستان گلیشئرمانیٹرنگ نیٹ ورک اور کمانڈایریا ڈیویلپمنٹ کرم تنگی ڈیم جوکہ بالترتیب 892 ملین اور5091ملین روپے کی لاگت سے بنایاجائے گا۔ دریں اثناڈپٹی چیئرمین پلاننگ کمشن سرتاج عزیز نے کہاہے کہ پاکستان اور یمن مذہبی اور ثقافتی رشتوں میں جڑے ہوئے ہیں، پاکستان یمن کے حالات پر نظر رکھے ہوئے ہے، پاکستان اپنی یونیورسٹیوں میں یمن کے طلباءکو ترجیحی بنیادوں پر اعلیٰ تعلیم کے مواقع فراہم کرے گا۔ ان خےالات کا اظہار انہوںنے جمعرات کو پاکستان مےں یمن کے سفیر مطہّر الاشعبی سے ملاقات کے دوران کہی۔ ملاقات کے دوران دوطرفہ تعلقات، یمن کی صورتحال اور دونوں ملکوں کے مابین تعاون پر بات چیت کی گئی۔ اس موقع پر ڈپٹی چیئرمین پلاننگ کمشن نے کہاکہ یمن اور پاکستان کے مابین تعلیم اور ثقافت کے شعبوں میں ایکسچیج پروگرامز کے حوالے سے تجاویز پر غور کررہا ہے۔یمنی سفیر مطہّر الشعبی نے کہاکہ یمن پاکستان کی جانب سے تعاون کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے، پاکستان نے ہمیشہ یمن کی مشکلات کا ادراک کیا اور یمنی عوام کا ساتھ دیا۔
یمنی سفیر /ملاقات

ای پیپر-دی نیشن