• news

بنگلہ دیشی حکام نے روہنگیا مسلمانوں کی20 کشتیاں تباہ کردیں‘متعدد گرفتار

ڈھاکہ+نیویارک (اے این این)بنگلہ دیشی حکام نے روہنگیا مسلمانوں کو میانمار سے بنگلہ دیش لانے والی کشتیاں تباہ کردیں۔غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق بنگلہ دیش کے شہر دکھن پاڑہ میں روہنگیا مسلمانوں کو میانمار سے لانے والی 20 کشتیاں تباہ کردیں۔کشتیوں کے مسافروں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ بنگلہ دیشی حکام کی جانب سے تشدد کیا گیا اور بعض کو گرفتار بھی کرلیا گیا ہے۔دوسری جانب بنگلہ دیشی حکام نے الزام عائد کیا ہے کہ کشتیوں میں بڑے پیمانے پر منشیات سمگل کی جارہی تھی۔ہنگامی امداد سے متعلق اقوام متحدہ کے رابطہ کار مارک لوکاک نے کہا ہے کہ بنگلہ دیش نے بڑی فیاضی سے پناہ گزینوں کا خیرمقدم کیا ہے ۔ لیکن ا س وقت کیمپوں کی موجودہ صورت حال بہت خراب ہے ۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق انسانی ہمددردی کے امور سے متعلق انڈر سیکرٹری جنرل اور ہنگامی امداد کے رابطہ کار مارک لوکاک نے کہاکہ ہم اب تک جو کچھ کر چکے ہیں اس سے کہیں زیادہ پیمانے پر امداد کی ضرورت ہے۔ میں نے آج ا س امداد میں اضافے کے لئے ادارے کی جانب سے بارہ ملین ڈالر دینے ادا کرنے کا اعلان کیا ہے ۔ لیکن ضرورت اس بات کی ہے کہ بین الاقوامی برادری کے ہمارے دوست بھی امداد میں اضافہ کریں۔

کشتیاں تباہ

ای پیپر-دی نیشن