روہنگیا مسلمانوں پر مظالم: برطانوی ٹریڈ یونین کا سوچی سے اعزازی ممبر شپ واپس لینے کا اعلان، برسٹل یونیورسٹی کا ڈگری واپس لینے پر غور
لندن (صباح نیوز) برطانیہ کی سب سے بڑی ٹریڈ یونین 'یونیسن' نے بھی آنگ سان سوچی کو دی گئی اعزازی ممبرشپ واپس لینے کا اعلان کیا ہے اور ان پر زور دیا ہے کہ وہ روہنگیا مسلمانوں پر مظالم کو روکنے کے لئے کردار ادا کریں۔ دوسری جانب برسٹل یونیورسٹی نے بھی سوچی کو دی گئی اعزازی ڈگری واپس لینے پر غور شروع کردیا ہے، یونیورسٹی نے سوچی کو اس وقت اعزازی ڈگری سے نوازا تھا جب وہ اپوزیشن میں تھیں۔
سوچی