عالمی بنک‘ آئی ایم ایف کے مشترکہ اجلاس میں اسحاق ڈارکی شرکت کا امکان
اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) عالمی بنک اورآئی ایم ایف کے ماہ رواں میں مشترکہ اجلاس میں وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈارکی شرکت کا امکان ہے۔ دونوں اداروں کا مشترکہ اجلاس آئندہ ہفتے واشنگٹن میں شروع ہو رہا ہے۔ وزیر خزانہ کے لئے اجلاس میں شرکت کے لئے بیرون ملک جانے اہم رکاوٹ ان کی آئندہ ہفتے احتساب عدالت میں پیشی ہے۔ جس کے لئے استثنیٰ کی درخواست دینا پڑے گی۔ وزیر خزانہ نے اگر اجلاس میں عدم شرکت کا فیصلہ کیا تو گزشتہ سٹیٹ بنک وفد کی قیادت کریں گے۔
اسحاق ڈار/ امکان