عمران فاروق کیس : اسلام آباد ہائیکورٹ کا گرفتار ملزموں کیخلاف دہشت گردی کی دفعات برقرار رکھنے کا حکم
قاسلام آباد (اے پی پی) اسلام آباد ہائی کورٹ نے ایم کیو ایم کے سابق رہنما عمران فاروق قتل کیس میںگرفتار ملزمان معظم علی اور محسن علی کے مقدمہ میں انسداد دہشت گردی کی دفعہ سیون اے ٹی اے برقرار رکھنے کا حکم دیا ہے۔ کیس کے مرکزی ملزمان کی جانب سے ایف آئی آر سے دہشت گردی کی دفعات ختم کرنے کی استدعا کی گئی تھی۔ عدالت نے گزشتہ سماعت پر دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کر لیا تھا۔ جمعرات کو عدالت عالیہ کے جسٹس اطہر من اللہ نے فیصلہ پڑھ کر سنایا۔ معظم علی اور محسن علی کی جانب سے بیرسٹر سیف نے درخواستوں کی پیروی کی تھی۔
عمران فاروق کیس
a