• news

حویلی بہادر شاہ جھنگ ایل این جی منصوبے سے تیار بجلی کے یونٹ کی قیمت 7روپے مقرر کرنے کی درخواست سٹیک ہولڈرز سے رائے طلب

اسلام آباد ( نوائے وقت رپورٹ) نیپرا کے مطابق پنجاب تھرمل پاور لمیٹڈ نے حویلی بہادر شاہ جھنگ میں 1263میگا واٹ کے ایل این جی منصوبے کی درخواست دی ہے منصوبے کی کل لاگت کا تخمینہ 80کروڑ 10لاکھ روپے لگایا گیا ہے۔ منصوبے سے کمبائنڈ سائیکل پر فی یونٹ بجلی 7روپے مقرر کرنے کی درخواست دی گئی ہے سمپل سائیکل آپریشن سے فی یونٹ نرخ 9روپے مقرر کرنے کی درخواست کی گئی ہے، نیپرا نے ٹیرف مقرر کرنے سے قبل دو ہفتوں میں سٹیک ولڈرز سے رائے مانگ لی نیپرا نے منصوبے کا جنریشن ٹیرف مقرر کرنے کی درخواست منظور کر لی۔
نیپرا

ای پیپر-دی نیشن