چوک سرور شہید: لاہور کے تاجر احمد رضا کو دوست نے قتل کیا: پولیس، معمہ حل
چوک سرورشہید (نامہ نگار) لاہوری تاجر نوجوان احمد رضا کو دوست نے قتل کیا تھا۔ پولیس نے معمہ حل کرلیا، قبر کشائی کے بعد نعش ورثاءکے حوالے، ملزم گرفتار 24 سالہ احمد رضا اپنے دوست خضرحیات گجر کو ملنے یکم ستمبر کو چوک سرورشہید آیا خضر حیات نے عیدالاضحی والے دن نشہ آور گولیا ں کھلا کر قتل کر دیا تھا۔ چوک سرور شہید کے محلہ رنگپوری کے رہائشی خضرحیات گجرولد غلام سرور گجر کے ساتھ دو سال قبل داتا دربار لاہور پر دوستی ہوئی، احمد رضا نے چوک سرورشہید آنا جانا شروع کر دیا۔ خضر حیات گجر کی مالی حالت کمزور ہونے کی وجہ سے احمد رضا اسکی مالی معاونت بھی کرتا رہا تھا۔ خضر حیات کے قریبی ذرائع کے مطابق مقتول احمد رضا کے خضر حیات کی بیوی سے ناجائز تعلقات تھے جس پر اس نے اسے اتنی بے رحمی سے قتل کیا۔
معمہ حل
a