داعش نیٹ ورک کاملزم خلیل الرحمان ریمانڈ پر ایف آئی اے کے حوالے
کراچی (اسٹاف رپورٹر)کراچی کی مقامی عدالت نے داعش نیٹ ورک کے اہم ملزم خلیل الرحمان کو سات روزہ ریمانڈ پر ایف آئی اے کے حوالے کردیا۔جمعرات کو ایف آئی اے نے ملزم کو مقامی عدالت میں پیش کیا جہاں ملزم نے عدالت میں اپنے مزید ساتھیوں کے ملوث ہونے کا اعتراف کرلیا ۔ایف آئی اے کا کہنا تھا کہ ملزم کی نشاندہی پر اسکے ساتھیوں کو گرفتار کرنا ہے۔ مزید تحقیقات کے لیے ملزم کا ریمانڈ دیا جائے۔ داعش کے نیٹ ورک کے سرغنہ کا سراغ لگا رہے ہیں۔ داعش کے سوشل میڈیا نیٹ ورک سے متعلق اہم معلومات حاصل کی جا رہی ہیں، داعش دہشت گرد سوشل میڈیا کے ذریعے خواتین کی بھرتیوں پر کام کر رہے تھے۔
داعش/ کارندہ