سیالکوٹ: مقبوضہ کشمیر سے آنے والے دریائے چناب میں پانی کی مزید کمی
سیالکوٹ (نامہ نگار) مقبوضہ کشمیر سے آنے والے دریائے چناب کے پانی میں مزید کمی ہو گئی، ہیڈمرالہ کے مقام پر پانی کی آمد پندرہ ہزار ایک سو 63کیوسک سے کم ہوکر پندرہ ہزار چونتیس کیوسک رہ گئی۔ مقبوضہ جموں سے آنے والے دو دیگر دریاﺅں دریائے منا ور توی کا پانی بھی کم ہوکر آٹھ سو78 کیوسک اور دریائے جموں توی کا پانی بھی کم ہوکر سات ہزار سات سو تیرہ کیوسک سے کم ہوکر سات ہزار پانچ سو بتیس کیوسک رہ گیا جس سے نہر مرالہ راوی لنک پانی کی کمی سے بدستور بند ہےں۔ محکمہ ایری گیشن کے مطابق پانی کی کمی کی وجہ سے دریائے چناب سے نکلنے والی دوسری نہر اپرچناب کے پانی میں بھی کمی کر دی گئی، اب اس میں چودہ ہزار آٹھ سو دس کیوسک پانی چھوڑا جا رہا ہے۔
مزید کمی