• news

اوبرکمپنی سعودی خواتین کو گاڑی چلانے کی تربیت دے گی

ریاض (این این آئی) معروف عالمی کمپنی اوبر نے انکشاف کیا ہے کہ وہ سعودی عرب میں اپنی کمپنی میں کام کرنے کی خواہش مند خواتین کو تربیت دینے کے لیے ایک خصوصی مرکز قائم کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔ مملکت میں اوبر ایپلی کیشن کو استعمال کرنے والے صارفین میں 80% خواتین ہیں۔یورپ ، مشرق وسطی اور افریقہ میں اوبر کے ڈپٹی ڈائریکٹر نے عرب ٹی وی کو انٹرویومیں کہاکہ ان کی کمپنی سعودی عرب میں خواتین کو گاڑی چلانے کی اجازت دیے جانے کے فیصلے کا خیر مقدم کرتی ہے۔انہوں نے کہاکہ مملکت میں تقریبا 1.4 لاکھ سعودی (ڈرائیور) کمپنی کے ساتھ شراکت داری میں کام کر رہے ہیں۔
کمپنی نے واضح کیا کہ سعودی شراکت داروں میں 65% ج±ز وقتی طور پر اوبر ایپلی کیشن کے ذریعے کام کرتے ہیں۔یاد رہے کہ اوبر کمپنی 2014 سے سعودی عرب میں کام کر رہی ہے۔ اس وقت مملکت کے 18 شہروں میں اس کی خدمات فراہم کی جا رہی ہیں جن میں ریاض ، جدہ اور دمام شامل ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن