شہزادہ محمد بن سلمان کیلئے پی ایچ ڈی کی اعزازی ڈگری
ریاض (اے پی پی) سعودی عرب کی امام محمد بن سعود اسلامی یونیورسٹی نے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز کو دنیا بھر کے ممالک کے ساتھ تعلقات بنانے اورمملکت کی حیثیت مضبوط بنانے کے اعتراف میں پی ایچ ڈی کی اعزازی ڈگری دینے کا اعلان کیا ہے۔
سعودی اخبار کے مطا بق امام محمد بن سعود اسلامی یونیورسٹی کے ترجمان نے سوشل میڈیا پر جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ امام محمد بن سعود یونیورسٹی سعودی عرب کے اقتصادی ڈھانچے کو جدید خطوط پر استوار کرنے اور مملکت کے بین الاقوامی تعلقات مضبوط بنانے پر ولی عہد شہزاد ہ محمد بن سلمان کو پی ایچ ڈی کی اعزازی ڈگری پیش کرنے کا اعزاز حاصل کرلیا ہے۔
اعزازی ڈگری