مردان میں کالعدم تنظیم کے پمفلٹ تقسیم کرنے والے 2 ملزم گرفتار
مردان(آئی این پی) سپیشل پولیس یونٹ مردان ریجن نے کارروائی کے دوران 2 مبینہ دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا۔تفصیلات کے مطابق مردان کے چارسدہ چوک سے سپیشل پولیس یونٹ کے اہلکاروں نے دو ملزمان کو کالعدم تنظیم حزب التحریر کے نام سے منسوب پمفلٹ تقسیم کرتے ہوئے گرفتار کرلیا ہے۔سپیشل پولیس یونٹ کے مطابق گرفتار کئے گئے ملزموں میں سے ایک کا تعلق پشاور کے علاقے بڈھ بیر جب کہ دوسرے کا افغانستان سے ہے، دونوں ملزمان کو خفیہ مقام پر منتقل کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔
مردان/پمفلٹ