• news

شام میں روس کی فضائی کارروائی کے دوران مسلح تنظیم جبہت النصرہ فرنٹ کا سربراہ شدید زخمی ہو گیا جبکہ 7 کمانڈروں سمیت 49 مارے گئے

ماسکو، دمشق (این این آئی+ اے ایف پی) شام میں روس کی فضائی کارروائی کے دوران مسلح تنظیم جبہت النصرہ فرنٹ کا سربراہ شدید زخمی ہو گیا جبکہ 7 کمانڈروں سمیت 49 مارے گئے۔ روسی وزارت دفاع کے ترجمان ایگور کوناشیکوف نے اپنے ایک بیان میں بتایا کہ روسی انٹیلی جنس کی اطلاع پر شام میں جبہت النصرہ کے ایک اجلاس پر فضائی حملہ کیا گیا اس اجلاس میں النصرہ کے سربراہ ابو محمد الجولانی بھی شریک تھے جو بمباری کے نتیجے میں شدید زخمی ہو گئے اور ان کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے وزرات دفاع کے ترجمان نے میڈیا کو بتایا کہ زیر زمین ڈپو بھی تباہ کر دیا النصرہ فرنٹ کا القاعدہ سے الحاق رہا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن